پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
لاہور: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے آہلو روڈ پر میاں بیوی کے قتل کی واردات ہوئی، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کچھ روز قبل کرائے کے مکان میں منتقل ہوئے تھے، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین کی شناخت سفینہ اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لاہور کے رہائشی تھے۔
پولیس نے مالک مکان سے پوچھ گچھ شروع کردی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دونوں کو پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کیا گیا، ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پسند کی شادی میاں بیوی
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔