لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ سے جانوروں کو منتقل کرنے پر تجاویز طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق ، اظہر صدیق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

منگل کے روز دوران سماعت مختلف محکموں کے حکام پیش ہوئے اور عدالتی احکامات پر اپنی اپنی رپورٹس داخل کرائی۔ دوران سماعت عدالت نے عدالتی معاون عزت فاطمہ سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا ہے ؟ ایڈوکیٹ عزت فاطمہ نے بتایا کہ حکومتی محکمے کو ہفتہ میں ایک بار اسے ضرور وزٹ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ہم تو ٹولنٹن مارکیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

صدر ٹولنٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن نے کہاکہ میں اس حوالے سے کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ عدالت نے کہا کہ آپ ممبر جوڈیشل کمیشن سے ملاقات کریں۔ درخواست گزار کے وکیل التمش سعید نے بتایاکہ ہم جانوروں کو ٹولنٹن مارکیٹ سے شفٹ کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ آپ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہ کریں۔ ایڈووکیٹ التمش سعید نے کہاکہ یہ صرف ٹولنٹن مارکیٹ کا مسئلہ نہیں، ایسی بہت سی مارکٹیس دوسرے شہروں میں بھی ہے جس پر عدالت نے کہاکہ ہم ٹولنٹن مارکیٹ کو ایک مثال بنائیں گے، اور دوسری مارکیٹس کو بھی ایسا ہی بنائیں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عدالت نے نے کہاکہ

پڑھیں:

وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

لاہور:

ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جو قانون کے منافی اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سیشن کورٹ کا دیا گیا مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ دیتے ہوئے سلمان شہباز کو ریلیف دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • این اے ون چترال؛ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا
  • پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے اجازت کی درخواست، رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا
  • لاہور ہائی کورٹ سے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کیلئے بڑا ریلیف
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
  • لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
  • علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم
  • لندن، فلسطین ایکشن پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی گئی
  • قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبا کے خلاف مقدمہ درج، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • 26نومبر، 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات؛ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری