Jasarat News:
2025-08-01@15:33:23 GMT

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس122,200پوائنٹس کی پر بند

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدود پیمانے پر تیزی رہی اورکاروبار کے اختتام پر انڈیکس122,200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 54ارب روپے سے زاید کا اضافہ ہوا جبکہ 59.

87فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا، کے ایس ای-100 انڈیکس نے ابتدائی سیشن میں 760 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کی خبروں پر پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81پوائنٹس کے اضافے سے 122,225پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 72پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 36ہزار956پوائنٹس اور کے آل شیئرز انڈیکس76ہزار55پوائنٹس سے بڑھ کر76ہزار334پوائنٹس پر جا پہنچا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 25ارب روپے مالیت کے 1ارب22کروڑ41لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 29ارب روپے مالیت کے 96کروڑ83لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چینی کاروباری وفد کی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے ملاقات

چین کی آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (ACFIC) اور Precise Development (HK) Limited کے پانچ رُکنی اعلیٰ کاروباری وفد نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی کاروباری تعاون، صنعتی ترقی، نوجوانوں کی فنی تربیت، بلاک چین اور کرپٹو کرنسی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ چینی وفد نے پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا۔ دونوں فریقین نے صنعتی سرمایہ کاری، توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کی صلاحیت سازی کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے کام کرنے والے گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا اور نوجوانوں کو ترقی کے عمل کا فعال حصہ بنانے کا عزم ہے۔

 

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے تجارتی معاہدہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
  • چینی کاروباری وفد کی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے ملاقات
  •   دبئی کاایک اور انقلابی قدم ، ایک لائسنس پر کئی فری زونز میں کام کی اجازت 
  • پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ