سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو کو اگست میں دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے معاونت کی خاطر47 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹورنامنٹ میں عالیہ کا مقابلہ بھارتی حریف سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ باکسر عالیہ سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے اسپانسر شپ کو اپنا ایک خواب پورا ہونا قرار دیا۔

عالیہ نے کہا کہ ان کی مخالف کے نام کی تصدیق ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل کر دی جائے گی۔

اس سال کے آغاز میں پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی سومرو نے بنکاک میں تھائی لینڈ کی سوتھیڈا گونیا نوچ کو 45 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی اے ایشیا 105 پاؤنڈ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید پڑھیے: کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ، پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردنی حریف کو شکست دیدی

ان کے والد  ڈیلی ویجر محنت کش اور سابق فٹ بالر ہیں۔ انہوں نے باکسنگ کے اس سفر اپنی بیٹی کی ہمیشہ ہمت افزائی کی۔ عالیہ نے اپنی کامیابی کو پاکستان کی گلیوں میں بڑے خواب دیکھنے والی لڑکیوں کے لیے نام کی تھی۔

بنکاک کی فتح کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس میں عالیہ کی میزبانی کی تھی جس میں انہیں 10 لاکھ روپے اور سندھی اجرک سے نوازا گیا تھا۔

یونیسیف نے عالیہ کے ناقابل شکست قومی ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل بچی کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنیادی سہولیات سے محروم کراچی کا پسماندہ علاقہ جو گولڈ میڈلسٹس پیدا کر رہا ہے

20  مئی کو ایم پی اے شازیہ کریم نے اپنی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی تھی۔سی ایم شاہ نے حال ہی میں خواتین کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تھا لہٰذا انہوں نے عالیہ سومرو کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فنڈ منظور کیا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی باکسر عالیہ سومرو سندھ عالیہ سومرو کراچی لیاری نوجوان باکسر عالیہ سومرو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی باکسر عالیہ سومرو عالیہ سومرو کراچی لیاری نوجوان باکسر عالیہ سومرو باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو پاکستان کی کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  • کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل خاتون باکسر عالیہ سومرو ملاقات کررہی ہیں
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • سابق ورلڈ چیمپئن باکسر رکی ہیٹن 46 برس کی عمر میں چل بسے