WE News:
2025-08-02@02:38:40 GMT

بجٹ کی منظوری اور نئے ٹیکسز کا نفاذ کب تک ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

بجٹ کی منظوری اور نئے ٹیکسز کا نفاذ کب تک ہوگا؟

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں عائد ٹیکس میں کمی، تنخواہ دار طبقے سے وصول کیے جانے والے انکم ٹیکس کی شرح میں معمولی کمی، جبکہ چھوٹی گاڑیوں اور سولر پینلز کی امپورٹ پر نئے ٹیکس عائد کرنے سمیت مختلف دیگر تجاویز پیش کی تھیں، اب ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ان ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوا اور متعدد لوگوں کے ذہنوں میں سوال ہے کہ بجٹ کب تک منظور ہوگا اور ٹیکسز کا نفاذ کب سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی بجٹ منظور کروانا ہے تو حکومت ہمارے مطالبات مانے، پیپلز پارٹی نے شرائط رکھ دیں

سینیئر معاشی رپورٹر اور جنگ میڈیا گروپ سے منسلک تنویر ہاشمی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ بجٹ پیش کرتے ہیں جس کے بعد یہ بجٹ قومی اسمبلی اور سینٹ کی خزانہ کمیٹی اور منصوبہ بندی کمیٹی میں بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں کمیٹیوں میں ارکان، وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، ایف بی آر اور متعلقہ افسران بجٹ تجاویز پر تفصیلی بحث کرتے ہیں اور سفارشات تیار کی جاتی ہیں۔

تنویر ہاشمی نے کہاکہ سفارشات کو پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی سے منظور کیا جاتا ہے اور پھر انہیں فنانس بل میں شامل کردیا جاتا ہے۔

سینیئر صحافی تنویر ہاشمی کے مطابق اس وقت بجٹ تجاویز دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں میں زیر بحث ہیں، اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں بھی بجٹ پر بحث جاری ہے جو کہ 14 دنوں تک جاری رہے گی، ان کمیٹیوں نے 10 دنوں میں اپنی سفارشات قومی اسمبلی اور سینٹ کو بھیجنی ہوتی ہیں جس کے بعد یہ دونوں ایوانوں سے منظوری کی جاتی ہیں۔

تنویر ہاشمی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی بجٹ منظوری کی تاریخ کا فیصلہ کرتے ہیں، اس مرتبہ 27 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اس روز وزیر خزانہ منظور شدہ سفارشات کو فنانس بل میں شامل کر کے شق وار بجٹ پیش کریں گے اور ایوان سے منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟

انہوں نے کہاکہ بجٹ کی منظوری صرف قومی اسمبلی سے لی جاتی ہے جبکہ سینیٹ سے منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجٹ تجاویز بجٹ منظوری ٹیکسز نفاذ محمد اورنگزیب نئے ٹیکسز وزیر خزانہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجٹ تجاویز ٹیکسز نفاذ محمد اورنگزیب نئے ٹیکسز وی نیوز قومی اسمبلی تنویر ہاشمی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہو گا ،ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا
  • امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت
  • پی ٹی آئی قومی و خیبر پختونخوا اسمبلی سے مسعفی ہو، عمیر نیازی
  • کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دیدی: شزا فاطمہ
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ  اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزارت خزانہ
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی 2026 منظور
  • پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ