اسرائیل کے دن گنے جا چکے، پوری امت مسلمہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلال سلیم قادری
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ اسرائیل کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک پر بغیر کسی جواز کے حملہ کرے، اسرائیل یہ سب کچھ دوسری طاقتوں کے اشارے پر کر رہا ہے، ایران کے جوابی حملوں نے اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، اگر اسرائیل ایران سے جنگ کرنا چاہتا ہے تو کھل کر اعلان کرے اور پھر میدان میں آئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی عالمی طاقتیں اور یہود و نصاری ہوش کے ناخن لیں، ایران اسرائیل جنگ دنیا کے امن کو تباہ و برباد کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر پہلے حملہ کرکے فوجی و سرکاری تنصیبات، گیس و تیل کے ذخائر اور ایرانی عسکری قیادت کو نشانہ بنایا، اسرائیل کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک پر بغیر کسی جواز کے حملہ کرے، اسرائیل یہ سب کچھ دوسری طاقتوں کے اشارے پر کر رہا ہے، ایران کے جوابی حملوں نے اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، اگر اسرائیل ایران سے جنگ کرنا چاہتا ہے تو کھل کر اعلان کرے اور پھر میدان میں آئے، پوری امت مسلمہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل جنگی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کو اسرائیل نے اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا اور زمینی فضائی حملے کر کے سینکڑوں معصوم مسلمانوں کو شہید کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی نے اسرائیل کی اس حرکت پر خاموشی اختیار کی تو اسرائیل کے حوصلے مزید بلند ہوئے، اسرائیل نے دیگر مسلم ممالک کو بھی فلسطینیوں کی امداد کرنے پر نشانہ بنایا ہے، اسرائیل نے رجیم چینج کو بھی جواز بنایا لیکن نیتن یاہو کی یہ سوچ کہ ایرانی عوام اسرائیلی حملوں کے دوران بغاوت کریں گے محض خوش فہمی ہے، ایرانی شہری بیرونی مداخلت کے خلاف ہمیشہ متحد ہوتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی، عالمی دباؤ، فلسطینی ریاست کی بڑھتی ہوئی عالمی منظوری اور نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری جیسے ماحول میں اسرائیل کے پاس آپشنز کم ہوتے جا رہے ہیں، اسرائیل کے بھی اب دن گنے جا چکے ہیں، وہ دن دور نہیں ہے جب پوری دنیا پر اسلام کا پرچم لہرائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کو اسرائیل نے اسرائیل کے ایران کے
پڑھیں:
بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا
شازیہ نے نہ صرف آرٹ کی دنیا میں نام کمایا بلکہ وہ ان دنوں کوئٹہ کے علمدار روڈ پر دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوکری چھوڑی، ہنر اپنایا: کوئٹہ کی سابق ٹیچر کا کلے آرٹ اور کامیاب آن لائن بزنس
شازیہ کی مثال ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔ بلوچستان جیسے خطے میں جہاں وسائل کی کمی اور معاشرتی رکاوٹیں اکثر ترقی کی راہ میں آتی ہیں شازیہ کا اپنی معذوری کو کمزوری کی بجائے طاقت بنانا ایک عظیم کارنامہ ہے۔
شازیہ نہ صرف خود آرٹ کے ذریعے اپنی پہچان بنا رہی ہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا کر ان کی زندگیوں میں بھی رنگ بھر رہی ہیں۔ یہ اقدام خواتین کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مثبت معاشرتی تبدیلی کی جانب قدم ہے۔
مزید پڑھیے: خضدار میں صوبے کا پہلا ویمن بازار خواتین کے لیے اتنا خاص کیوں؟
ان کی پینٹنگز، جو باہم معذور افراد کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں، معاشرے میں شعور بیدار کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکی ہیں۔
شازیہ جیسے لوگ ہی اصل ہیرو ہوتے ہیں جو نہ صرف خود کو بلند کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی روشن راہوں پر گامزن کرتے ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باہمت خاتون کوئٹہ خاتون آرٹسٹ کوئٹہ کی شازیہ