کراچی میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر پر15کروڑ 67لاکھ روپے غبن کے الزام پر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات شروع کردیں ۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روڈ کٹنگ کیلئے 15کروڑ67لاکھ روپے جمع کروائے گئے تھے جسے ملحقہ علاقوں میں مرمت، دیکھ بھال اور کچھ دیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جانے تھا لیکن جاوید قمر نے وہ رقم مبینہ طور پر ہڑپ کرلی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں 19-06-2025 کومطلوبہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ چار سال پہلے جاوید قمر کیخلاف نیب نے کرپشن پر تحقیقات کیں تھیں اور چھاپے کے دوران ان کے گھر سے تقریبا 10 کلو سونا ،ساڑھے پانچ کروڑ روپے، سیونگ سرٹیفکیٹ و دیگر قیمتی اشیا برآمد کی تھیں اور یہ جیل بھی بھگت چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ اینٹی کرپشن جاوید قمر
پڑھیں:
بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ محکمہ صحت میں بائیو میٹرک کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جو ڈاکٹر یا اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، پنجاب میں جس طرح تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت اکیلے قابو نہیں پاسکتی، گجرات میں 4 روز تک پانی کھڑا رہا وہاں کے کسی وزیر نے بیان نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں صرف شہر کے نہیں پورے ملک سے مریض آتے ہیں اور بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال ہی اٹھارہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری اسپتالوں میں ایم آر وائی مشینیں خراب ہیں لیکن سیکرٹری صحت نے بتایا ٹیکنیکل اسٹاف جان بوجھ کر ایم آر آئی مشینیں خراب ہونے کا بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا ٹیکنیکل اسٹاف جان بوجھ کر کہتا ہے ایم آر آئی مشینیں خراب ہیں تاکہ لوگ پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیسٹ کرائیں، اس عمل پر ٹیکنیکل اسٹاف کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، کچھ کی نوکریاں بھی ختم کی ہیں، دیگر کیخلاف انکوائری ہورہی ہے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت محکمہ صحت پر جتنا پیسہ لگارہی ہے کسی اور شعبے میں نہیں لگا رہی، کراچی کے اسپتالوں میں صرف شہرکے نہیں پورے ملک سے مریض آتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھارہے ہیں، اسپتالوں کی کیپسٹی سے زیادہ مریض ہیں اس لئے صفائی کے معاملات ہیں، سندھ کا میڈیکل سسٹم باقی تمام صوبوں سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بائیو میٹرک کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جو ڈاکٹر یا اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت اکیلے قابو نہیں پاسکتی، گجرات میں 4 روز تک پانی کھڑا رہا وہاں کے کسی وزیر نے بیان نہیں دیا۔