ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک انٹرویو کے دوران اپنا تعارف کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میزبان ایلون مسک سے کہتے ہیں کہ اپنا نام بتائیں اس کے اسپیلنگ بتائیں اور یہ بتائیں کے آپ کیا کرتے ہیں تو جواب میں ایلون مسک کہتے ہیں کہ میں اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں۔
ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ ہم دوربین سے دیکھ کر صرف ایک حد تک کائنات کو سمجھ سکتے ہیں۔ اگر ہمیں واقعی جوابات چاہییں، تو ہمیں خود خلا میں جانا ہوگا۔
When Elon Musk had to introduce himself in 2002.
— SMX ???????? (@iam_smx) June 15, 2025
ایکس کے مالک نے 23 سال پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت میں ’چھوٹا ای‘ تھا۔
I was just lil E back then https://t.co/kHVZybnoEx
— Elon Musk (@elonmusk) June 16, 2025
ایلون مسک کی ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے کہا کہ ’لٹل ای‘ بہت اچھا نام ہے تو کوئی ان کی ترقی کی تعریف کرتا نظر آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب آپ زمین پر سب سے طاقتور شخص ہیں۔
Now you are most powerful person on earth
— Cold Palmer???????????????????????????? (@ColePalmer_0) June 16, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اب آپ کا نام پوری دنیا جانتی ہے۔
Wow, everyone knows your name now. Little E ???? https://t.co/wxkmBYhSwO
— Debbie Brannon ❌ (@brannon_debbie) June 17, 2025
ایلون مسک کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’لٹل ای‘ بہت اچھا نام ہے۔
Lil E’s actually a cool name
— Teslaconomics (@Teslaconomics) June 16, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس ایلون مسک ٹوئٹر ٹیسلاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس ایلون مسک ٹوئٹر ٹیسلا ایلون مسک کی
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔