کنگ چارلس کی ممکنہ موت کے بعد کے انتظامات، بکنگھم پیلس میں ریہرسل جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم کی بیماری اور عمر کے پیش نظر بکنگھم پیلس نے ان کی ممکنہ موت کے بعد کے انتظامات کی باضابطہ ریہرسل شروع کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے باوثوق ذرائع کے مطابق آپریشن مینائی برج کے نام سے جاری یہ منصوبہ شاہی خاندان، حکومت، فوج، پولیس اور میڈیا سمیت تمام اہم اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملکہ الزبتھ دوم کیلیے تیار کیے گئے آپریشن لندن برج کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس میں ہر چھوٹے بڑے مرحلے کو منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے چاہے وہ کس کو سب سے پہلے اطلاع دینی ہے، جھنڈے کس وقت سرنگوں کرنے ہیں یا سرکاری بیان کب جاری ہوگا۔ایک سینئر شاہی مشیر نے میڈیا کو کو بتایا کہ یہ وہ ریہرسل ہے جو کوئی کرنا نہیں چاہتا، مگر ہر ایک کو تیار رہنا ہوتا ہے، ہر تفصیل پہلے سے طے شدہ ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ 76 سالہ بادشاہ چارلس کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے تخت نشینی کے وقت ہی کہا تھا کہ وہ یہ منصب جب تک زندگی اجازت دے نبھائیں گے۔ریاستی پروٹوکول کے مطابق سب سے پہلے بادشاہ کے نجی سیکریٹری برطانوی وزیر اعظم اور پرائیوی کونسل کو اطلاع دیں گے، اس کے بعد کالز کا ایک سلسلہ شروع ہوگا جس کے تحت وزرا، کابینہ کے اراکین اور اعلی حکام کو مطلع کیا جائے گا۔لندن میں وائٹ ہال سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیے جائیں گے اور بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک سرکاری بیان جاری کیا جائے گا۔کنگ چارلس کی موت کے بعد ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کو کوئین ڈاجر (سابقہ ملکہ) کہا جائے گا جبکہ ریاستی سطح پر بادشاہ کا سرکاری پروٹوکول کی طرز پر جنازہ منعقد ہوگا اور بعدازاں ان کو دفن کیا جائے گا۔شاہی سیکیورٹی آفیسر سائمن مورگن کے مطابق منصوبہ بندی کا عمل اسی دن سے شروع ہو گیا تھا جب بادشاہ چارلس نے 8 ستمبر 2022 کو تخت سنبھالا تھا۔یہ ساری تیاری برطانیہ کے شاہی نظام کی روایت، وقار اور تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ موت کے کسی بھی لمحے پر قوم و ریاست منظم اور باوقار طریقے سے آگے بڑھ سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جائے گا کے بعد موت کے
پڑھیں:
ٹرمپ، شاہ چارلس کی یادداشت پر حیران رہ گئے، بہو کی بھی تعریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن:۔ شاہ چارلس سوم کی اچھی یادداشت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کردیا۔ ونڈسر کیسل میں17 ستمبر کو عشائیے سے قبل شاہ چارلس کی تقریر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تعریف کی۔
امریکی صدر نے شاہ چارلس کی اچھی یادداشت اور فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں تقریباً 150 افراد سے ہاتھ ملایا اور شاہ چارلس ان میں سے ہر ایک شخص کو جانتے تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کم از کم مجھے تو ایسا ہی لگا کہ شاہ چارلس سب کو جانتے ہیں کیونکہ کوئی بھی شکایت نہیں کر رہا تھا کہ بادشاہ نے اسے نہیں پہچانا اور یہ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے تعریف کرنے کے اس انداز پر شاہ چارلس بھی ہنس دیے۔
شاہ چارلس کے علاوہ امریکی صدر نے برطانوی شاہی خاندان کی بھی تعریف کی۔ اُنہوں نے شاہ چارلس سے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کی بہت اچھی پرورش کی ہے اور آپ کی بہو شہزادی کیٹ بہت صحت مند اور خوبصورت ہیں۔