فیلڈ مارشل کو وائٹ ہاؤس میں بڑا پروٹوکول:ٹرمپ کی جانب سے ظہرانہ، کوئی سیاسی قیادت ہمراہ نہیں، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل کو وائٹ ہاؤس میں بڑا پروٹوکول:ٹرمپ کی جانب سے ظہرانہ، کوئی سیاسی قیادت ہمراہ نہیں، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) پاکستان کے پہلے فیلڈ مارشل، سید عاصم منیر، آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم اور تاریخی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات امریکی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بجے وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فیلڈ مارشل کی براہ راست ملاقات کسی امریکی صدر سے ہو رہی ہے۔ ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور اسٹریٹجک اعتماد میں اضافے کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے، جس میں امریکی کابینہ کے سینئر ارکان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ یہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں ایک نیا اور مثبت موڑ تصور کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع، کے تناظر میں بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھی اپنے دور حکومت میں امریکی صدور سے بطور صدر پاکستان ملاقاتیں کی تھیں، جب کہ جنرل راحیل شریف نے 2015 اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2022 میں واشنگٹن کے دورے کیے تھے۔
صدر ٹرمپ کا حالیہ کردار پاک امریکہ جنگ بندی میں بھی نمایاں رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ آج کی ملاقات کو مستقبل کے دوطرفہ تعلقات کی سمت متعین کرنے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف حکومت کا عوامی مطالبے پر بڑا فیصلہ؛ سولر پینل پرعائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان سی ڈی اے پلاننگ ونگ کی جانب سے جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری ، دستاویز سب نیوز پر ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹر کرنے کا اختیار مل گیا اسلام آباد ہائی کورٹ: گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق ترامیم چیلنج، حکومت سے جواب طلب لوگوں کو انصاف دلائیں گے، پہلی ترجیح عوامی شکایات دُور کرنا ہے: چیف جسٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سب نیوز
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔