شامی عبوری حکومت دہشت گرد قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے،چین
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اوپن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کرے اور شام میں موجود تمام دہشت گرد قوتوں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اقدامات کرے ۔فو چھونگ نے کہا کہ حال ہی میں شام میں دہشت گردی کے بہت سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسند قوتوں کی واپسی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں داخل ہونے والے غیر ملکی دہشت گرد جنگجو حالیہ دنوں میں شام کی سرکاری فوج میں شامل ہو گئے ہیں۔ چین اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام کے عبوری حکام کو چاہیے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کریں اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں بشمول “مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ” کے خلاف فوری طور پر اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ انسداد دہشت گردی کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے اور دہشت گردی سے متعلق پابندیوں کے طریقہ کار کی سنجیدگی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور زمینی آپریشن اور قانون سازی کے ذریعے انتہاپسند سوچ کی مؤثر حوصلہ شکنی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے، قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ پرفخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، فورسز اور انٹیلی جنس ادارے متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر فورسز نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کو فتح کو تسلیم کیا اور فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف متعلقہ اداروں نے مشترکہ کاوشوں سے مؤثر کارروائیاں کیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگ میں بہتری معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ دریں اثنا اسٹیئرنگ کمیٹی کی دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔