فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں اہم اور مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج امریکی صدر ٹرمپ سے ایک ظہرانے پر ملاقات کریں گے، جو نہ صرف پاک امریکہ سفارتی تعلقات میں نئی جہت کا اشارہ ہے بلکہ موجودہ عالمی حالات میں جاری جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں بھی ایک اہم اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات طے
بلاول بھٹو نے کہاکہ پانچ روزہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کی، جب کہ بدقسمتی سے بھارت نے نہ صرف امن کی کوششوں کو مسترد کیا بلکہ امریکی سفارت کاری کو بھی نظر انداز کیا۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیا جانا امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ تو کسی تنازع کا خواہاں ہے اور نہ ہی بھارت سے بات چیت کے لیے بے تاب ہے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پائیدار امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں بلکہ سچ پر مبنی سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت کی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ایسے اقدامات ہیں جو زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ کے اہم ارکان سے ملاقات طے ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ایران نے بات کرنے کا پیغام بھجوایا ہے مگر میں نے کہا اب دیر ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ
یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ علاقائی سیکیورٹی، اقتصادی تعاون اور سفارتی مفاہمت کے حوالے سے بھی اہم ثابت ہونے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل ملاقات وی نیوز کہ فیلڈ مارشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلاول بھٹو تعلقات میں
پڑھیں:
پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیرکازکی وجہ سیرکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔انہوں نے کہا کہ تین نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیرسیاسی سوچ اورسازش کی وجہ سے کشمیرمیں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا،
پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی ان کو مایوس نہیں کروں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزادکشمیرمیں حکومت بنانیکی پوزیشن میں آگئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم