UrduPoint:
2025-11-03@10:02:40 GMT

غزہ پٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید تیس افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

غزہ پٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید تیس افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے خوراک حاصل کرنے کی خاطر قطار میں کھڑے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور کئی شیل بھی داغے۔ اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیل کے تین فضائی حملوں کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں مکانات اور بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ پٹی میں میڈیا پر اسرائیلی پابندیوں اور بعض علاقوں تک رسائی میں مشکلات کی وجہ سے نیوز ایجنسی اے ایف پی سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کی اپنے طور پر غیر جانبدارانہ تصدیق نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

اسی دوران غزہ پٹی کی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ 18 مارچ سے اسرائیل کی طرف سے بڑی فوجی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں 5,334 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس سات اکتوبر کو شروع ہونے والے اس تنازعے کی وجہ سے غزہ پٹی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد بھی اب 55,637 ہو گئی ہے۔

ادارت: کشور مصطفیٰ، مقبول ملک

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غزہ پٹی میں

پڑھیں:

برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو  بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • سوڈان میں قتل عام جاری، مزید 1500 افراد ہلاک