بینکوں کی جانب سے ایف آئی اے کو مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی نہ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
عرفان ملک: منی لانڈرنگ کیسز میں اہم پیشرفت، بینکوں کی جانب سے ایف آئی اے کو مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی نہ ہونے کا انکشاف، تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا ہونے لگیں۔
منی لانڈرنگ ودیگر سنگین مقدمات میں ایف آئی اے کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،بینکوں نے متعدد کیسز میں اکاؤنٹ فریز کئے نہ ہی ڈیٹا فراہم کیا،ایف آئی اے کی جانب سے 8بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا گیا،بینکوں کےصدور کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹرایف آئی اےلاہورسرفرازورک کاسندس فاؤنڈیشن کادورہ
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ بینکوں سےڈیٹا نہ ملنے پرتحقیقات میں تاخیر ہوئی،منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات میں تاخیر سے معیشت کو نقصان ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔