نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں کل فرانس سے ٹکرائے گا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا، بعدازاں دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے ہوگا، یہ میچ پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹیپمیڈ پر لائیو دیکھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کھلاڑیوں کے الاؤنسز کا معاملہ؛ ہاکی فیڈیشن کا موقف سامنے آگیا
فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے خلاف مزید بہتر پلاننگ کے ساتھ کھیلنے پر توجہ دیں گے، نوجوان کھلاڑی محنت کررہے ہیں، امید ہے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز یومیہ الاؤنس سے محروم
واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں
پڑھیں:
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا دن، مختلف ثقافتوں کی رنگا رنگ سرگرمیاں جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج چوتھا دن ہے جس میں مختلف سرگرمیاں، ورکشاپس اور تھیٹر پرفارمنسز پیش کی جا رہی ہیں۔
چوتھے روز ورکشاپ، مباحثے، فلم اسکریننگ، مصوری اور تھیٹر پیش کیا جائےگا۔ آج کا آغاز فرانس کے تھیٹر گروپ Cirk Biz’Art کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا۔
تھیٹرورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں سمیت پاکستانی ہدایتکار خالد احمدشریک ہوئے۔
تھیٹر ورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں نے تھیٹر اداکاری اور ٹیکنیک سے آگاہ کیا، فرانس کے تھیٹر اداکاروں نے آرٹس کونسل اکیڈمی کے بچوں کو سراہا۔
فرانسیسی اداکار نے کہا کہ سنجیدہ تھیٹر میں جان ڈالنے کے لیے شائقین کو اپنی جانب کھینچا جاسکتاہے۔