صحت کے شعبے میں کام نواز اور شہباز دور میں ہی ہوا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم سے متعلق بہت دعوے ہوئے، صحت کے شعبے میں کام جب بھی ہوا وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 4 سالوں میں کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بند کی گئیں، انہیں احتجاجاً سڑکوں پر آنا پڑا، اب ہیپاٹائٹس، دل کے امراض کی ادویات اور انسولین کا اسٹاک لوگوں کو گھروں پر پہنچایا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک طبیعت خراب ہونے پر میواسپتال لاہور پہنچی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تکلیف کی صورت میں آپ کو اسپتال جانے کی ضرورت نہیں، اسپتال خود آپ کے پاس آئے گا، 911 کلینکس آن وہیلز پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، یہ صحت کے شعبے میں انقلاب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، کلینکس آن وہیلز کا منصوبہ کچھ ماہ پہلے شروع کیا، شاندار فیڈ بیک آیا، کلینکس آن وہیلز کے ذریعے روز کی بنیاد پر 45 ہزار افراد کا علاج ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کندھے میں تکلیف پر کل میو اسپتال گئی، عام مریض کی طرح پرچی بنوائی، میو اسپتال میں میرا ایم آر آئی اسکین ہوا، بہترین علاج دیکھ کر خوشی ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے‘ فراموش نہیں کرینگے،مریم نواز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان ماو?ں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا، شہدا کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔