ایلون مسک کا خلائی راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔
بدھ کی شب اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا جب یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔
جاری ہونے والی فوٹیج میں دِکھایا گیا کہ آزمائش کے لیے راکٹ تیار ہے اور اس کی بنیاد سے دھواں نکل رہا ہے اس ہی دوران ایک دم سے راکٹ کی ناک پھٹتی ہے اور شدید روشنی خارج ہوتی ہے جس کے بعد پھر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
جیسے ہی راکٹ میں موجود ایندھن جلتا ہے تو ایک آگ کا گولہ جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔
کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو ایک انجینئرنگ فیلیئر کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامیوں نے دھماکے کی لہریں محسوس کیں اور بتایا کہ ان کے گھروں کھڑکیاں برتن کھڑک گئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملکی توانائی ذخائر میں اضافہ، سندھ سے بڑی خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں واقع چاکر-1 ایکسپلورٹری ویل سے تیل کی کامیاب دریافت کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے مطابق یہ دریافت ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافہ کرنے اور آئندہ ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی جدید ٹیکنالوجی اور ماہر انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔