پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان و سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ پروٹوکول ملا، اس طرح دنیا کے کسی سپہ سالار کو مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر دنیاوی لحاظ سے سب سے طاقتور آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیف عام نہیں بلکہ جیتے ہوئے چیف تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل امریکہ سے پاکستان کیلئے بہت سی مثبت چیزیں لے کر آ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ پروٹوکول ملا، اس طرح دنیا کے کسی سپہ سالار کو مدعو نہیں کیا گیا، صدر ٹرمپ دنیاوی لحاظ سے سب سے طاقتور آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیف عام نہیں بلکہ جیتے ہوئے چیف تھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کوئی ڈو مور نہیں کہہ سکتا، ہم بیک بنچر نہیں ون ٹو ون آکر بیٹھے ہیں، فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے بہت سی مثبت چیزیں لے کر آرہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا معرکہ ہے، آرمی چیف کی بدولت ہم دنیا کے ٹاپ فورم پر کھڑے ہوگئے ہیں، وہ شخص پاکستان کو ایسے سٹیج پر لے آیا جہاں دنیا ہماری بات سن رہی ہے تو ہمیں اور کیا چاہیے، معیشت کو اٹھا رہا ہے۔ سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ مودی کو تباہ و برباد کر دیا، اس سے زیادہ فوجی سربراہ سے آپ کیا توقع کر سکتے ہیں، اس سے زیادہ نہ کوئی سپہ سالار پر فارم کر سکتا ہے اور نہ کبھی کر سکے گا ہماری ذمہ داری ہے کہ فیلڈ مارشل کو سراہیں، پوری قوم پیچھے کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ فیلڈ مارشل کہنا تھا کہ فیصل واوڈا

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی تیاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔

مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہيں ہوا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل
  • اسلام آباد احتجاج پر پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
  • نومبر ختم ہونے سے پہلے 27 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی، فیصل واوڈا
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
  • 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی، فیصل وائوڈا
  • ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی تیاری
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم