قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے (اس کی قدرت کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ) قیامت کے روز پوری زمین اْس کی مٹھی میں ہو گی اور آسمان اس کے دست راست میں لپٹے ہوئے ہوں گے پاک اور بالاتر ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔ اور اْس روز صور پھونکا جائے گا اور وہ سب مر کر گر جائیں گے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے اْن کے جنہیں اللہ زندہ رکھنا چاہے پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا اور یکایک سب کے سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے۔ زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی، کتاب اعمال لا کر رکھ دی جائے گی، انبیاء اور تمام گواہ حاضر کر دیے جائیں گے، لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور اْن پر کوئی ظلم نہ ہوگا۔(سورۃ الزمر67تا69)
ام المؤمنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ؐ ان کلمات کے ذریعہ دعا کیا کرتے تھے: ترجمہ: ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے فتنہ اور جہنم کے عذاب سے اور قبر کے فتنہ اور اس کے عذاب سے اور مالداری و فقیری کے فتنے کی برائی سے اور مسیح الدجال کے فتنے کی برائی سے اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو ڈال اور میرے دل کو گناہوں سے پاک و صاف کر دے، جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف کیا ہے اور میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری کر دے جس طرح تونے پورب اور پچھم کے درمیان دوری کی ہے اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں سستی، بڑھاپے، گناہ اور قرض سے‘‘۔ (ابن ماجہ)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-5
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع جامشورو کے تحصیل نوری آباد کے گاؤں حیدر پالاری کے رہائشی خاتون زوجہ یار محمد نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد عالم پالاری اور پوڑو پالاری نے مل کر ہماری 30 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرکے کراچی کے ایک بلڈر کو فروخت کردیا ہے جبکہ میرے اہل خانہ سے سونا اور سامان ہتھیا لیا ۔ اس نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میرے بیٹے نے عالم پالاری کی بھانجی سے عدالت میں نکاح طے کیا تھا جس کے بعد لڑکی نے عدالت پہنچ کر نکاح کی تصدیق کی لیکن اپنی مرضی سے اپنے رشتہ داروں کے پاس چلی گئی۔ فی الحال لڑکی اپنے رشتہ داروں کے پاس ہے لیکن اس کے باوجود عالم پالاری اور پوڑوپالاری ہمارے خلاف نفرت کو ہوا دے رہے ہیں اور ہمیں نوری آباد اور جامشورو ضلع سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ لوگوں کے خوف کی وجہ سے میرا بیٹا فیاض روپوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔