ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اس کو صرف سپریم لیڈر کی منظوری چاہیے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کیلئے سارے وسائل موجود ہیں اور وہ دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا لے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے ایران پر حملے کے لیے ٹرمپ کی جانب سے کانگریس سے منظوری لینے کے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتی حل میں دلچسپی رکھتے ہیں، اگر سفارت کاری کا امکان ہو تو صدر ہمیشہ اسے ترجیح دیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ طاقت کے استعمال سے بھی نہیں گھبرائیں گے
دوسری جانب صدر ٹرمپ کو آج اسرائیلی آپریشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جوہری ہتھیار ترجمان وائٹ
پڑھیں:
ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے بحری جہازوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کا ازالہ ایرانی اثاثوں سے کرنے کی بات کی تھی۔ ایران نے اس مؤقف کو بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک خطرناک اور اشتعال انگیز نظیر قرار دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کسی ملک کے اثاثوں کو مستقبل کے غیر متعلقہ دعووں کی بنیاد پر ضبط کرنا ایک ایسا اقدام ہے جو عالمی مالیاتی نظام اور بین الاقوامی قوانین کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے مستقبل کے غیر متعلقہ نقصانات کی ادائیگی کے لیے ضبط کرنا ایک اشتعال انگیز نظیر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو ممالک یا ادارے اس طرح کے ضبط شدہ اثاثوں سے فائدہ اٹھانے یا اس اقدام کی حمایت کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر حکومتیں اس طرز عمل کو معمول بنا لیں تو پھر دنیا میں کسی بھی ملک کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔
عباس عراقچی کے مطابق اس طرح کے اقدامات عالمی مالیاتی نظام میں بے یقینی، افراتفری اور قانونی تنازعات کو جنم دے سکتے ہیں، جن کے نتائج نہ صرف غیر خوشگوار بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی، اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔
Seizing another nation's assets to pay for unrelated future claims is an incendiary precedent.
Those who celebrate or profit from such funds should remember: once governments normalize confiscation, no one's assets are safe. Ensuing chaos will not be pretty or peaceful.
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اثاثوں کی ضبطی جیسے اقدامات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس سے عالمی سرمایہ کاری، بین الاقوامی تجارت اور ممالک کے درمیان مالیاتی اعتماد پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔