اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو زیادہ خطرناک ردعمل آئے گا، ایران
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو ایران "زیادہ شدید اور افسوسناک ردعمل" دے گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ صہیونی ریاست اپنی جارحیت بند کرے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا: "ہم نے ہمیشہ امن اور استحکام کا راستہ اپنایا ہے، لیکن موجودہ حالات میں پائیدار امن صرف اسی وقت ممکن ہے جب صہیونی دشمن اپنی دشمنی ترک کرے اور دہشتگردانہ اشتعال انگیزیوں کو ختم کرنے کی ٹھوس ضمانت دے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملے بند نہ کیے تو ایران کی جانب سے "زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل" دیا جائے گا، جس کے نتائج دشمن کے لیے افسوسناک ہوں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور فریقین کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران اسرائیل جنگ کے بعد تہران کا اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان
ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ کشیدگی کے بعد ایران نے آج سے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود ایرانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا فیصلہ
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی شہری ہوابازی کے ادارے سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ فضائی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور اب نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی پروازیں بھی ایران کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گی۔
ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام فلائٹ آپریشنز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں، جبکہ مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی اب چوبیس گھنٹے کے لیے پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 17 جولائی سے ایران کے تمام ہوائی اڈے جزوی طور پر کھول دیے گئے تھے، تاہم مہرآباد ایئرپورٹ کو صرف مخصوص اوقات میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد قطر نے اپنی فضائی حدود کھول دیں
اب جاری ہونے والے نئے بیان کے مطابق تمام ایئرلائنز اور سفری ایجنسیاں بلا تعطل چوبیس گھنٹے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران اسرائیل جنگ ایرانی فضائی حدود بحال سول ایوی ایشن آرگنائزیشن وی نیوز