کونسے وٹامنز الزائمر کی بیماری کو کم کرسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
الزائمر کی بیماری دماغی تنزلی کی ایک شکل ہے جس میں یادداشت، سوچنے کی صلاحیت اور روزمرہ کے کام متاثر ہوتے ہیں۔
تاہم سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ وٹامنز کا استعمال الزائمر کی روک تھام یا رفتار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
1. وٹامن بی12
وٹامن بی12 دماغی صحت اور اعصابی نظام کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس کی کمی سے یادداشت میں کمی، ذہنی دھند، اور سنجیدہ دماغی تنزلی ہو سکتی ہے۔ بی12 کے مناسب لیول ذہنی تنزلی کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
2.
وٹامن بی6 اور بی9 (فولک ایسڈ)
ہوموسسٹین نامی ایک زہریلا کیمیکل جسم میں بڑھ جائے تو دماغی خلیات کو نقصان پہنچتا ہے۔ وٹامن بی6، بی9 اور بی12 مل کر اس کی سطح کم کرتے ہیں اور دماغ کی حفاظت کرتے ہیں۔
3. وٹامن ڈی
"سن لائٹ وٹامن" کہلانے والا یہ وٹامن دماغی افعال اور موڈ کے لیے اہم ہے۔ تحقیق سے ظاہر ہوا کہ وٹامن ڈی کی کمی سے الزائمر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
4. وٹامن ای
یہ وٹامن ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو دماغی خلیات کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، وٹامن E ذہنی تنزلی کی رفتار سست کرنے میں مدد کر سکتا ہے، خاص طور پر درمیانی درجے کے الزائمر میں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روزمرہ کے استعمال کی متعدد اشیاء کینسر کا سبب سن سکتی ہیں: تحقیق
ماہرین ہمارے روز مرہ کے استعمال کی مشینوں کے سبب کینسر سے متعلقہ ممکنہ اموات سے خبردار کر دیا۔
ماہرین کے انتباہ کے مطابق اس کی وجہ ان اشیاء میں بڑی مقدار میں موجود کینسر کا سبب بنے والے کیمیلز اور آگ کو پھیلنے سے روکنے والے مرکبات ہیں۔
کچن کے برتن، برقی آلات اور کافی مشین ری سائیکل پلاسٹک سے بنائے جانتے ہیں جو رنگ برنگی اشیاء کو ایک ساتھ پگھلا کر بنائے جاتے ہیں، جس سے پلاسٹک کا رنگ بد نما ہو جاتا ہے۔
اس کے نتیجے میں پلاسٹک بنانے والے عموماً پلاسٹک میں مستقل کالا رنگ دینے کے لیے کاربن بلیک نامی ڈائی شامل کرتے ہیں۔
مختلف مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاربن بلیک پولی سائیکلک ایرومیٹک ہائیڈرو کاربنز (پی اے ایچ ایس) جیسے متعدد مرکبات رکھتا ہے جو کہ کارسینوجینک یعنی کینسر کا سبب ہوتے ہیں۔
اس وجہ سے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے کاربن بلیک کو 2020 میں انسانی صحت پر اثرات کے انتہائی محدود شواہد کے باوجود ایک کارسینوجن قرار دیا تھا۔