عوام کو ریلیف دینے ، آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
عوام کو ریلیف دینے ، آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کیا، انہوں کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی، حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کی کوششوں میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پالیسی ریٹ 22فیصد سے 11فیصد پرآ گیا ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پایا ہے، اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے، معاشی کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہوا ہے، معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ شہبازشریف کی کوششوں سے معیشت بہتر ہوئی ہے، انہوں نے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی بات کی ہے، 6 لاکھ تک سالانہ آمدن والے شہریوں کو ٹیکس سے استثنی دیا گیا ہے، ٹیکس سلیب کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، عوام کو بجٹ میں جو ریلیف دیا جا سکتا تھا وہ دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے، مریم نواز مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے، مریم نواز صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ 2ہفتوں میں ایران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،ترجمان وائٹ ہاوس مخصوص نشستیں، کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں؟ کوئی حد تو ہونی چاہیے،آئینی بنچ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی منظم سازش کی جارہی ہے، علی امین گنڈاپور ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی کو ریلیف دینے آئی ایم ایف عوام کو کہا کہ نے کہا گیا ہے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔