Daily Ausaf:
2025-08-06@05:59:09 GMT

طلبا کے لیے اہم خبر ! کالج میں داخلے کے لیے نئی شرط عائد

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ نے کالج میں داخلے 2025 کے لیے نئی شرط عائد کردی، نئی شرط سے والدین اور طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال کالج میں داخلے کے لیے نئی شرط عائد کردی، جس میں والد کا ڈومیسائل جمع کروانا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ طالب علم کا اپنا ڈومیسائل اور پی آر سی پیش کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے لگائی گئی نئی شرط سے والدین اور طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے داخلے کے لیے اب 5ویں اور 8ویں جماعت کے نتائج کی ضرورت نہیں ہے اور جو طلبہ 9ویں جماعت میں دو مضامین میں فیل ہو چکے ہیں انہیں بھی درخواست دینے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
والد کا ڈومیسائل جمع کرانے کی شرط نے شہریوں کو بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کر دیا ہے جہاں بہت سے لوگوں کو مطلوبہ دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اس نئے داخلہ سسٹم نے انہیں ایک اور امتحان میں ڈال دیا ہے۔

داخلہ کا عمل 15 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ میرٹ لسٹیں 22 جولائی سے آویزاں کی جائیں گی۔

جو طلباء مقررہ وقت کے اندر اپنے داخلے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہتے ہیں ان کے نام فہرست سے نکال دیے جائیں گے، اور سیٹ کسی دوسرے امیدوار کو دی جائے گی۔
مزید پڑھیں : فری لانسرز کے لیے ‘پے پال’ کے ذریعے رقوم کی آسان وصولی ممکن

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی طلبا کیلئے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے کھل گئیں

ہائی کمشنر جین میریٹ(فائل فوٹو)۔

پاکستانی طلبا کے لیے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے کھل گئیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اسکالرشپس کم از کم دو سال کا تجربہ رکھنے والے مڈ کیریئر پروفیشنلز کے لیے ہے۔ 

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزے، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔ 

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس حوالے سے کہا شیوننگ پاکستان کے شاندار مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت
  • کالج کے احاطے میں یونیفارم کی خرید و فروخت پرپابندی عائد
  • سعودی عرب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، 2 سیمسٹر کا ماڈل دوبارہ نافذ العمل
  • بنگلا دیش میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان؛ طلبا کا جشن
  • پاکستانی طلباء نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
  • پاکستانی طلبا کیلئے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے کھل گئیں
  • سپریم کورٹ؛ لیاری میڈیکل کالج میں داخلے کے تنازع پر فریقین کو نوٹسز جاری
  • غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ
  • آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ، طلباء و طالبات کا قلعہ بالا حصار کا دورہ
  • آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ؛ طلباء و طالبات کا قلعہ بالا حصار کا دورہ