اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس ) اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں حوالاتیوں پر تشدد کے واقعے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عہدے سے ہٹا دیا۔سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہزاد کو لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ آئی جی جیل خانہ جات نے دو افسران سمیت 5 اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صمد حسن اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیف وارڈر محمد رفیق، ہیڈ وارڈر محمد ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔اٹک جیل میں قیدی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو دو روز قبل سامنے آئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل نیب لاہور نے ملزمان سے 2ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیے مودی کے جنگی جنون نے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عالمی ادارے کی وارننگ اسرائیلی فوج کاایرانی میزائل روکنے کے دفاعی سسٹم میں خرابی کا اعتراف اسرائیلی عوام کو ایران کے ساتھ طویل جنگ کا خوف، ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیل وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اٹک جیل میں
پڑھیں:
صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔