اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025) حامد رضا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے متعلق عمران خان کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان کا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے متعلق عمران خان کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان کا تھا، آپ میں ہمت ہے تو ایک حکومتی بندے کو موبائل دیں، جیل جا کر عمران خان سے ایران سے متعلق موقف لا کر سب کو سنائے، ہمت ہے تو یہ کر کے دکھاو۔

پھر اتنی ہمت نہیں ہونی کہ اس بیان کو چینلز پہ چلا بھی سکو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی اڈے ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کے اڈے کسی کی باپ کی جاگیر نہیں ہیں، اگر حکومت میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دے تو ہم ان کی تعریف کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ معیشت بہتر ہوئی ہے تو ڈیڑ ھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے ہیں؟، بجٹ میں گروتھ ہوئی ہے تو گدھے بڑھے ہیں، گدھے بڑھے ہیں تو گدھیاں کیوں نہیں بڑھیں، قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی ہے۔

حکومت میں لائے ہوئے لوگوں اور عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ ووٹ ڈالنے والا اہم نہیں ووٹ گننے والا اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ ووٹ دینے والوں کی بجائے ووٹ گننے والوں کو خوش رکھنے سے ہی اقتدار ملے گا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جنید اکبرکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے معیشت میں بہتری آئی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر ملک میں ترقی ہو رہی ہے تو لوگ غربت کی لکیر سے کیوں نیچے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کاکہناتھاکہ ملک میں غربت 44.

7 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ تین برسوں میں گندم کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا تھا کہ یہ لیلا بجٹ تھا اور پاکستان میں قوت خرید برباد ہوچکی تھی۔

تین برسوں میں گندم کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہوا تھا اور یہ اعداد و شمار میں وزارت شماریات کے اعدادوشمار کے دو برسوں کے ڈیٹا کا موازنہ کرکے دے رہا تھا۔انہوں نے کہا کتھاہ2022 میں جو شخص 50 ہزار روپے کما رہا تھا آج اس کی قدر تقریباً 22 ہزار روپے رہ گئی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 80 روپے تھی جو بڑھا کر 100 روپے تک لے کر جائیں گے حالانکہ 2022 میں پیٹرول لیوی 20 روپے فی لیٹر تھی۔عمر ایوب کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں غربت 44.7 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ پلاننگ کا بجٹ 80 فیصد بغیر استعمال ہوئے واپس چلا گیاتھا یہ بھی دیکھنا چاہیے تھا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرتے ہوئے انہوں نے خان کا کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

عمران خان کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، علیمہ خان

ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے،ہمشیرہ بانی
یہ نہیں ہو سکتا آپ سوچیں ہم ڈر جائیں گے ، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو،میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے، ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن عمران خان کے لیے لڑیں گے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سوچیں کہ ہم ڈر جائیں گے، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو۔علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کو فکر ہے کہ ہم کہیں باہر رہ کر کیسز لڑیں گے یا بانی کا پیغام دیں گے، اگر آپ ڈرتے ہیں اور ہمیں جیلوں میں ڈالیں گے تو ہم تیار ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ صبح کہا گیا کہ آپ عدالت جائیں گی تو آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا، پہلے یہ بتائیں کہ یہی کیس ہے نا کہ پی ٹی آئی کا پیغام دیا ہے، آپ عمران خان سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ہر حرکت سے اپنا خوف ظاہر کر رہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ صرف پاکستان کے آگے نہیں باقی دنیا میں بھی آپ اپنا مذاق اڑا رہے ہیں، لوگوں کوبھی نظر آرہا ہے، آپ گرفتار کریں اور پھر بتائیں کہ کس چیز کے لیے عمران خان کے ایک اور فیملی ممبر کوگرفتار کیا، یہ خود پھنسے ہوئے ہیں ہمیں جیل میں ڈالیں، میری بہنیں بھی تیار ہیں وہ پیغام آپ کو دے دیں گی، اگر وہ نہیں ہوں گی تو ہمارے بچے کھڑے ہو جائیں گے، سب کو جیل میں ڈال دیں، انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی، آزادی یا موت ، غلامی قبول نہیں ،عمران خان
  • عمران خان کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، علیمہ خان
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • بیرونی مداخلت اور سازشوں کے خلاف ٹھوس موقف
  • بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم، عمران اسماعیل
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان
  • ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن عمران خان کے لیے لڑیں گے،علیمہ خان
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ