ملتان، اسرائیلی کی جانب سے ایران کے صحافتی اداروں پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ کہ ناجائز ریاست جو کہ مسلمانوں پر دن رات ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے فلسطین غزہ اس کے بعد اب ایران پر حملہ کر دیا ہے، حملے کے ساتھ ساتھ ایرانی میڈیا پر جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان میں بھی ایرانی میڈیا ہاوسز پر صیہونی فورسز کے حملے کے خلاف اور ایرانی صحافی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میڈیا کونسل کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب خالد چودھری، نائب صدر شریف جوئیہ، فنانس سیکرٹری فرحان ملغانی، صدر ایم یو جے انجم پتافی سمیت سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ کہ ناجائز ریاست جو کہ مسلمانوں پر دن رات ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے فلسطین غزہ اس کے بعد اب ایران پر حملہ کر دیا ہے، حملے کے ساتھ ساتھ ایرانی میڈیا پر جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے، ٹی وی سنٹر پر حملہ کر کے متعدد صحافی شہید اور زخمی کر دیے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صحافیوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت کو کسی بھی قیمت پر دبانے کی اسرائیل کی کوشش کو ناکام بنادیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملے کے
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔