کراچی، فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 10روزہ پرانی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 10روزہ پرانی لاش برآمد،رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی،پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ عائشہ خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔
خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان کا پوسٹ مارٹم ان کے خاندان کی درخواست پر کیا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 83 سالہ عائشہ زوجہ ریاست اللہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی معلوم ہوتی ہے اور وہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ہمسایوں نے ان کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کے بارے میں ان کے اہلخانہ کو مطلع کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح ہسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔تاہم متوفیہ کے ورثا کا پولیس سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔یادرہے کہ اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھیانہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی۔ پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں ''افشاں ''، ''عروسۃ''، ''آنچ''، ''بندھن'' اور ''شام سے پہلے'' جیسے مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے۔ ان کی اداکاری کو آج بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اداکارہ عائشہ خان کی فلیٹ سے کی لاش
پڑھیں:
کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔