کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔

اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

سینیئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا۔

اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔

عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔ وہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ثمینہ پیرزادہ نے جنات سے متعلق خوفناک واقعہ سُنا دیا، اداکارہ نے کیا دیکھا؟ پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں، حمزہ علی عباسی ستائیس ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز ہو گیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور چینی صدر کی سنائی گئی حقیقی کہانی پر فلم “دی میوزیشن “ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اداکارہ عائشہ خان کی

پڑھیں:

جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا

—فائل فوٹو 

جھنگ میں کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق عائشہ گھر کے صحن میں بچوں کو پڑھا رہی تھی، جب اس کے چھوٹے بھائی نے باہر سے آ کر کھانا مانگا۔

کراچی: جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی

جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون کو دو گولیاں لگیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

عائشہ نے چھوٹے بھائی سے کہا کہ تھوڑا صبر کرو ابھی بچوں کو پڑھا رہی ہوں، اس کے بعد روٹی پکا کر دوں گی۔

اس پر چھوٹے بھائی کو غصہ آ گیا اور اس نے پستول نکال کر بہن پر گولی چلا دی، جس سے عائشہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی
  • جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا
  • کراچی: حوالہ و ہنڈی میں ملوث گینگ کے دو رکن گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد
  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی کرنسی برآمد
  • اداکارہ حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی
  • راجن پور میں پولیو وائرس کی تصدیق رواں سال صوبے میں دوسرا کیس
  • عائشہ ثنا کی گمشدگی، حقیقت سامنے آگئی
  • کراچی والوں کو بے حس کہنے پر غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آئینہ دکھا دیا
  • کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد