شارع فیصل پر خستہ حال پول موٹر سائیکل پر گرنے سے شہری جاں بحق، اہلیہ اور بیٹی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی:
کار ساز شارع فیصل پر ایئر پورٹ جانے والے ٹریک پر اسٹریٹ لائٹ کا خستہ حال پول موٹر سائیکل سوار خاندان پر گر گیا جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق، اہلیہ اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔
کراچی کے علاقے کارساز شارع فیصل پر خستہ حال پول موٹرسائیکل پر سوار خاندان پر گرنے سے جاں بحق شہری کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
جاں بحق شہری کی شناخت 45 سالہ جمیل کے نام سے کی گئی، متوفی کی اہلیہ 40 سالہ فاطمہ اور بیٹی 16 سالہ انشیہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، خاندان ڈرگ روڈ سے کار ساز کی جانب جانے والے ٹریک پر پیش آیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا خاندان شارع فیصل سے گزر رہا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
متوفی ڈرگ روڈ کینٹ بازار کا رہائشی اور3 بچوں کا باپ تھا، جس میں دو بیٹیاں اورایک بیٹا ہے اوراپنی رہائش گاہ سے کسی رشتے دار کے گھر جا رہا تھا۔
موقع پر موجود افراد نے شارع فیصل پر گرنے والے اسٹریٹ لائٹ کے پول کو سخت جدوجہد کے بعد کھینچ کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔
حادثے کے بعد شارع فیصل پر وقتی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا اور اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شارع فیصل پر
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔