اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جون 2025ء) غزہ میں امداد کی تقسیم کے مرکز پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 13 سالہ عبدالرحمٰن خان یونس کے نصر ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ موت سے پہلے انہوں نے یونیسف کے نمائندے کو اپنی داستان سنائی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ علاقے میں خوراک کا حصول جان کو خطرے میں ڈالے بغیر ممکن نہیں رہا۔

عبدالرحمٰن کو کمر اور پیٹ پر شدید زخم آئے تھے۔

یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر ہسپتال میں ان سے ملنے آئے تو انہوں نے اصرار کیا کہ وہ ان کی باتیں سنیں تاکہ انہیں دنیا تک پہنچایا جا سکے۔ Tweet URL

شدید تکلیف کے باوجود عبدالرحمٰن اپنے والد اور دیگر لوگوں کا سہارا لے کر بستر پر بیٹھ گئے اور ترجمان سے کہا کہ وہ ویڈیو کے ذریعے اپنے ساتھ پیش آنے والے حالات کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھوکوں کی قطار پر فائرنگ

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل والد نے انہیں کچھ رقم دے کر روٹی لانے کو کہا۔ جب وہ اس مقصد کے لیے نکلے تو انہیں بہت سے لوگ ایک امدادی مرکز کی جانب جاتے دکھائی دیے جو 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' کے زیرانتظام چلایا جاتا ہے۔ عبدالرحمٰن نے اپنے گھرانے کے لیے روٹی کے علاوہ مزید کھانا لے جانے کا سوچتے ہوئے اس مرکز کا رخ کر لیا اور وہاں تنگ سی جگہ پر لوگوں کی طویل قطار میں جا کھڑے ہوئے۔

ابھی انہیں قطار میں لگے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ وہاں گولہ باری شروع ہو گئی اور ان کے آگے کھڑے لوگ ہلاک و زخمی ہو کر زمین پر گر گئے۔ اسی دوران بارودی مواد کے ٹکڑے عبدالرحمٰن کی کمر اور پیٹ میں بھی لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ کچھ لوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کر کے بم کے کئی ٹکڑے جسم سے نکالے لیکن اب بھی اس کے بعض حصے ان کے جسم میں موجود تھے۔

عبدالرحمٰن نے بتایا کہ انہیں شدید تکلیف ہے اور وہ کئی گھنٹوں سے دردکش ادویات مانگ رہے ہیں جو انہیں نہیں ملیں۔ بم کے ٹکڑے عبدالرحمٰن کے لبلبے اور تلی تک پہنچ گئے تھے جس سے ان کی جان خطرے میں تھی۔

'سبھی شریک جرم ہیں'

جیمز ایلڈر کہتے ہیں کہ کمسن عبدالرحمٰن نے دیکھا کہ ایک جگہ خوراک تقسیم ہو رہی ہے تو وہ اسے حاصل کرنے کے لیے وہاں چلے گئے لیکن اس جگہ ان کا استقبال بموں اور گولیوں سے ہوا۔

یونیسف نے عبدالرحمٰن کے ساتھ جیمز ایلڈر کی ویڈیو 6 جون کو جاری کی تھی جسے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے دیکھا اور اس پر تبصرہ کیا۔ اس سے ایک روز بعد انہوں نے یہ ویڈیو دوبارہ پوسٹ کی اور لکھا کہ جب بچوں کو ہمارے سامنے ہلاک و زخمی کیا جا رہا ہو اور تو ہم اس المیے کا مشاہدہ ہی نہیں کر رہے ہوتے بلکہ اس میں ملوث بھی ہوتے ہیں۔

ویڈیو پوسٹ ہونے سے چند روز کے بعد عبدالرحمٰن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

شدید غذائی قلت

عبدالرحمٰن نے جو کچھ بتایا وہ غزہ کے بہت سے لوگوں کی داستان ہے۔ یونیسف کے مطابق غزہ میں ہزاروں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ مئی 2025 میں ہی 6 ماہ سے 5 سال تک عمر کے پانچ ہزار بچوں کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام چلائے جانے والے غذائیت کے مرکز میں علاج کے لیے پہنچایا گیا۔ یہ اپریل کے مقابلے میں 50 فیصد اور فروری میں جنگ بندی کے عرصہ سے موازنہ کیا جائے تو دو گنا بڑی تعداد ہے۔

ان میں 636 بچے انتہائی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جو اس کی سب سے سخت اور مہلک قسم ہے۔ انہیں روزانہ علاج معالجے، خاطرخواہ غذائیت، صاف پانی اور متواتر نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ غزہ میں یہ سہولیات تقریباً غیرموجود ہیں۔

قابل حل مسئلہ

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگبیڈر نے بتایا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں غزہ کے 16,736 بچوں کو غذائی قلت کے علاج کے لیے ہسپتالوں میں لایا گیا۔

اس طرح گویا روزانہ 112 بچوں کو علاج معالجے کی ضرورت پڑی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے تمام بچوں کو غذائی قلت سے بچانا ممکن ہے۔ یہ بچے خوراک، پانی اور غذائیت کے علاج سے محروم ہیں جس کی انہیں ہنگامی بنیاد پر ضرورت ہے۔ ان کی یہ محرومی انسانوں کے فیصلوں کا نتیجہ ہے جس کی قیمت یہ بچے اپنی زندگی کی صورت میں چکا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عبدالرحم ن نے یونیسف کے غذائی قلت انہوں نے بچوں کو کے لیے

پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 (ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔ 
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق