لیاری کے علاقے کھڈا میں پانی کی شدید قلت کے باعث ایک بچی پانی کے حصول کے لیے تپتی دھوپ میں پریشان بیٹھی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں، وزیر توانائی سندھ

کراچی:

صوبائی وزیر توانائی  سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس کے خلاف ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پینلز پر عائد ٹیکس واپس لیں۔ سولر پینلز پر عائد ٹیکس بالکل ختم کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ ہے۔ آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے میگا ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔

صوبای وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ووٹنگ گراف بلند ہورہا ہے۔ 2029 کے الیکشن میں عوام ووٹ صرف پیپلز پارٹی کو ہی دیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہر روز بڑی تعداد میں لوگ آکر بستے ہیں۔ کراچی پورے ملک کے لیے معاشی کنٹری بیوشن کرتا ہے۔ کراچی پر توجہ دینے کے بجائے لوگ مگرمچھ کے آنسو روتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2013 کے بعد وفاق نے کراچی کے لیے کوئی بڑی اسکیم نہیں رکھی۔ مصطفیٰ کمال نے تسلیم کیا کہ کراچی کے لیے سب سے زیادہ رقم آصف علی زرداری نے دی۔

صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ کے الیکٹرک کی زیادتی سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ حیسکو اور سیپکو کی جانب سے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: تیرہ سالہ عبدالرحمٰن کی کہانی جسے حصول خوارک میں گولیاں کھانی پڑیں
  • بی جے پی سرکار پریشان، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازوں میں تیزی آنے لگ گئی
  • کراچی:پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق
  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کیلئے نئی مشکل
  • کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں، سید ناصر حسین شاہ
  • شارع فیصل پر ڈمپر ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، خاتون اور کمسن بچی جاں بحق
  • کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں، وزیر توانائی سندھ
  • کراچی کے دیہی علاقے، ترقی کے منتظر
  • لکی مروت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی