آسٹریا سے تعلق رکھنے والی اولمپک جوڈو پلئیر، مہم جو اور سائیکلسٹ سبرینا فلزموزر اس وقت پاکستان میں ایک منفرد اور جرات مندانہ مشن پر ہیں۔

 Sea to Summitکے عنوان سے جاری اس مشن کا آغاز انہوں نے 21 مئی کو کراچی سے کیا اور اب تک وہ 2324 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے اسکردو پہنچ چکی ہیں۔

سبرینا نہ صرف 4 بار اولمپکس میں جوڈو کی نمائندگی کر چکی ہیں بلکہ وہ 4 مرتبہ عالمی چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ ان کا جذبہ اور محنت قابل تقلید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: اسکائی سائیکلنگ اور زپ لائن ایڈونچر نے سیاحوں کے دل جیت لیے

اپنے مشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسکردو تک میں نے مکمل روڈ سائیکلنگ کی ہے اور اب اسکردو سے اسکولی گاؤں تک ماونٹین سائیکلنگ کا مرحلہ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسکولی سے آگے K2 تک میں پیدل سفر کروں گی جہاں جولائی کے آخر میں K2 کو سر کرنے کی کوشش کا آغاز کروں گی۔

سبرینا کا یہ مشن محض جسمانی آزمائش کا نام نہیں بلکہ ثقافتی اور انسانی روابط کی ایک حسین داستان بھی ہے۔

مزید پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ : اسموگ کے تدارک کے لیے سائیکلنگ کو فروغ دینے کی ہدایت

انہوں نے دوران سفر کراچی، لاہور اور دیگر شہروں کے جوڈو کلبز اور سائیکلنگ کلبز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیکچرز دیے اور اپنے تجربات شیئر کیے۔

اسلام آباد میں ان کی ملاقات پاکستان نیوی اور پاک فوج کے جوڈو پلیئرز سے بھی ہوئی جبکہ خواتین، بچوں اور مختلف خاندانوں سے مل کر وہ پاکستانی معاشرے کے مختلف پہلوؤں سے روشناس ہوئیں۔

سبرینا نے کہا کہ ’میرے لیے یہ سفر کئی لحاظ سے مشکل ہے لیکن پاکستان کے خوبصورت لوگ، علاقے، ثقافت اور تہذیب میری ہر مشکل کو آسان بنا دیتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے میرے حوصلے کو مزید مضبوط کیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: مقامی و غیر ملکی کوہ پیماؤں نے اسپانٹک چوٹی سر کرلی

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ خواتین ہر میدان میں آگے آئیں چاہے وہ سائیکلنگ ہو، کوہ پیمائی یا کوئی اور شعبہ۔

سبرینا فلزموزر کا یہ مشن پاکستان کی سرزمین پر ایک نئی امید اور حوصلے کی علامت بن کر ابھرا ہے اور ان کا جذبہ پاکستانی نوجوانوں، بالخصوص خواتین کے لیے ایک مثال ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریا کی اولمپک جوڈو پلئیر، مہم جو اور سائیکلسٹ سبرینا فلزموزر سبرینا فلزمورز کراچی سے کے 2.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سبرینا فلزمورز کراچی سے کے 2 سبرینا فلزموزر نے کہا کہ کراچی سے انہوں نے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان