جماعت اسلامی یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کل اسلام آبادمیں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت کل22جون کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ منعقد ہوگی۔ یوتھ ڈیجیٹل سمٹ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نوجوانوں کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سمٹ کے لیے 12ہزارسے زاید نوجوان مرد وخواتین نے رجسٹریشن کرائی ہے، نوجوان سمٹ میں لازمی شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی اور ہیڈ میڈیا سیل سلمان شیخ نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی نے کہاکہ کل 22 جون 2025ء بروز اتوار کو کنونشن سینٹر میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک یوتھ ڈیجیٹل سمٹ ہوگا۔ یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہیڈ میڈیا سیل سلمان شیخ نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ڈیجیٹل سمٹ ہے جو اس قدر بڑے پیمانے پر ہورہاہے، سمٹ کے لیے ہزاروں نوجوان مرد وخواتین نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ اس یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کا بنیادی مقصد پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھانا ہے۔ نوجوانوں کو مایوس کیا جارہاہے، نوجوانوں کو ان راہوں پر ڈالنے کی کو شش کی جارہی ہے جو پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ اس سمٹ میں ہم نوجوانوں کے ذمے دارانہ سوشل میڈیا کے استعمال پر بات کریں گے۔ اداروں کی مخالفت کی وجہ سے ایسا بیانیہ بنایا جارہا ہے جو ریاست کے خلاف ہے۔ سیاسی مخالفت کو ریاست کی مخالفت میں تبدیل کیا جارہاہے ان سب مسائل پر سمٹ میں بات ہوگی۔ ہم نوجوانوں کو بلاکر ان کو بااختیار بنانے کی بات کریں گے۔ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں مختلف سیشن ہوں گے۔ یوتھ شارک ٹینک بھی اس سمٹ کا حصہ ہوگا جس میں نوجوانوں کے آئیڈیاز کو اسپانسر کیا جائے گا۔ ایک سیشن فلسطین کے لیے ہوگا۔ ہم نے سمٹ کے لیے انفلوانسر سے براہ راست رابطہ کیا اور انہوں نے سمٹ میں آنے کی حامی بھری ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سمٹ میں نوجوانوں کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ الخدمت فاونڈیشن بھی اپنے ڈیسک سمٹ میں بنائے گی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی وہاں موجود ہوں گے، نوجوان سمٹ میں ضرور شرکت کریں۔ کوشش ہوگی کہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ ہر سال ہو، سمٹ میں 50فیصد سے زیادہ خواتین نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پاکستان نوجوانوں کے پاکستان کے کریں گے کے لیے
پڑھیں:
اجتماع عام بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،جماعت اسلامی پنجاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر جاویدقصوری نے کہاہے کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والاجماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت 21،22، 23 نومبر کوہونے والے اجتماع میںخیبر سے کراچی تک کے لاکھوں مردو خواتین اور نوجوان شریک ہوںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی،زونل ویوسی ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،جنرل سیکرٹری یاسر اقبال کھاراودیگرمقامی راہنما بھی موجودتھے۔ جاوید قصوری نے کہاکہ گزشتہ 78 سالوں سے وطن عزیز پر قابض کرپٹ حکمرانوں، اشرافیہ، جرنیلوں اور بیوروکریسی نے عام پاکستانی کو ظلم، ناانصافی، جعلی انتخابات اور طبقاتی نظام کے بوجھ تلے دبا کر رکھا ہوا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام موجودہ گھٹن اور سیاسی و معاشی بے یقینی کی صورتحال میں تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کرپشن سے پاک پاکستان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے کرپشن و دہشتگردی کے شیطانی کٹھ جوڑ کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ جماعتِ اسلامی پاکستان نا صرف ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل واحد حقیقی جمہوری پارٹی کا درجہ رکھتی ہے، بلکہ شفاف سیاست کی ایسی علامت ہے جو شخصیات کی سیاست کی بجائے منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں خیبر سے کراچی تک کے لاکھوں مردو خواتین اور نوجوانوں کو تعمیری انقلاب کے لیے اکٹھا کرنے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان مینار پاکستان لاہور پر اجتماع عام کا انعقاد کر کے ایک زبردست عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نئی نسل انقلاب کے لیے تیار ہوجائے، پرامن مزاحمت سے اس نظام سے جان چھڑانا ہوگی۔