ویب ڈیسک:پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی سامنے آگئی، یوم عاشور کس دن ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، جو ایک نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے، یہ مہینہ اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اس کی گہری روحانی اور تاریخی اہمیت ہے۔

محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کوئٹہ کےآفس میں ہوگا ، چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ، یکم محرم کےچاند کی رویت کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

پاکستان میں محرم کا چاند 27 جون 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت 10 محرم (یوم عاشور) 7 جولائی کے آس پاس متوقع ہے۔

کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

  ---فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے یکم سے 10 محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

 9 اور 10 محرم الحرام کوصوبے میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

پنجاب: دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد

صوبۂ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔

عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر بھی پابندی ہو گی۔

فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر اور جلوسوں کے راستوں کی عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
  • محرم الحرام کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 26 جون کو طلب
  • نئے اسلامی سال1447 ہجری کاآغاز؛ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی
  • علماء محرم میں امن وامان کیلئے کردار ادا کریں‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
  • کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان
  • اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ
  • محرم الحرام 2025ء، ایس ایس پی حیدرآباد کا انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کے لئے اجلاس