عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں گوہر علی خٹک نے کہا کہ یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک مرکزی شکایتی آفس کو فعال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 09 اور 10 محرم الحرام کو لگائے گئے کیمپوں میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولیات بھی موجود ہونگیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل کے انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام 2025ء کے مقدس مہینے کے پیش نظر شاہ فیصل ٹاؤن کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں شاہ فیصل ٹاؤن کے امام بارگاہوں اور جلوس کے، منتظمین، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاؤن نعمت اللہ چاچڑ، بلدیاتی نمائندگان، ٹریفک و پولیس کے افسران اور ٹاؤن افسران نے شرکت کی جس کی صدارت چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے کی۔ اس موقع پرمیڈیا کو بتایا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہم کرنے کیلئے تیاریاں شروح کردی گئی ہیں، تمام امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر کیمپ اور صفائی ستھرائی، روشنی، روڈ کارپیٹنگ/لیولنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔
 
 گوہر علی خٹک نے کہا کہ یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک مرکزی شکایتی آفس کو فعال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 09 اور 10 محرم الحرام کو لگائے گئے کیمپوں میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولیات بھی موجود ہونگیں۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے مزید کہا کہ تمام عالم اسلام کیلئے نہایت عقیدت و احترام کا مہینہ ہے، یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اس سانحہ کی عکاسی کرتا ہے کہ باطل قوتوں سے انکے جانثاروں نے حق کا پرچم بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا، مگر یزیدیت کے آگے سر خم نہیں کیا۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہ فیصل ٹاؤن محرم الحرام
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔