80 سالہ شخص کی ایک ہفتے کی کمائی 40 بلین ڈالر، دولت مندوں میں دوسرے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
80 سالہ شخص ایک ہفتے میں 40 بلین ڈالرز کی کمائی کرکے 61 سالہ جیف بیزوزاور41 سالہ مارک زکر برگ سے زیادہ امیر بن گیا۔
فورچون میگزین کی رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن ایک ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں ، جو اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن چکے ہیں، جن کی دولت 250 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن کے کاروبار کی اسٹاک ویلیو میں اضافے سے ایک ہی دن میں 25 بلین ڈالر کی بڑھوتری ہوئی اور اگلے ہی کچھ ہی دنوں میں اس میں مزید 16 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔
میگزین کی رپورٹ کے مطابق یہ سب کچھ اور کل کی کلاوڈ کمپیوٹنگ بزنس کی زبردست کامیابی سے ممکن ہوا ، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی اسٹاک ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن کے پاس کمپنی کے 41 فیصد شیئرز ہیں، یوں اُن کی دولت 250 اعشاریہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ،یہی چیز انہیں ایلون مسک 405 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز کے بعد دولت مندوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر لے آئی ہے۔
میٹا ( فیس بک ) کے سی ای او مارک زکر برگ کی دولت 240 ارب جبکہ جیف بیزوز کی ملکیت229 ارب ڈالرز ہے۔
80 سالہ لیری ایلی سن نے 1977ء میں اوریکل کی بنیاد ایک ڈیٹا بیس سافٹ ویئر کمپنی کے طور پر رکھی تھی، وقت کے ساتھ یہ کمپنی ایک عالمی کلاؤڈ کمپیوٹنگ پاور ہاؤس میں بدل گئی۔
وہ اپنی دلیر شخصیت اور شاہانہ طرز زندگی کی بدولت بھی جانے جاتے ہیں، وہ ایک لائسنس یافتہ پائلٹ ہیں، جو فوجی طیارہ بھی رکھتے ہیں، 2012ء میں انہوں نے ایک جزیرہ 300 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق بلین ڈالر ارب ڈالر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں لگاتار دوسرے روز بڑی کمی
گزشتہ کئی دنوں سے لگاتار سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب لگاتار دوسرے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر کمی سے 3740ڈالر کاہوگیا۔