پاکستانیوں کی طرف سے سالانہ 1 ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستانی صارفین کی جانب سے غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر سالانہ خریداری کی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیشنل ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہریوں نے فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس، ایپ اسٹور، شاپی فائی اور دیگر بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 317 ارب روپے سے زائد کی آن لائن خریداری کی۔ سال بھر میں ہونے والی آن لائن لین دین کی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق فیس بک پر اشتہارات، خدمات اور دیگر اخراجات کی مد میں 1231 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، جب کہ گوگل کو 5.
اس کے علاوہ نیٹ فلیکس پر سبسکرپشنز کی مد میں 2.79 ارب روپے، اور شاپی فائی پر ایک ارب سے زائد کی مالی لین دین ہوئی، جب کہ دیگر عالمی ڈیجیٹل و تجارتی پلیٹ فارمز پر پاکستانی صارفین نے مجموعی طور پر 281 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے غیر ملکی آن لائن وینڈرز سے ریونیو وصولی کے لیے ٹیکس کا نفاذ کیا ہے۔ معاشی ماہرین اس اقدام کو مالیاتی نظم و نسق کی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 419,362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 359,535 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329585 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3970 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی سونے کی قیمتیں فی تولہ سونا