ویپ اور ای سگریٹ کی بندش کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور ہائی کورٹ نے ویپ اور ای سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ یہ سماعت 23 جون کو ہوگی، جس میں جسٹس انوار حسین درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری سمیت تمام متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویپ اور ای سگریٹ پر لگائی گئی پابندی غیر آئینی ہے اور اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویپ اور ای سگریٹ پر مکمل پابندی سے متعلقہ کاروبار اور صارفین متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا عدالت اس پابندی کو منسوخ کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔