بینظیر بھٹو صرف سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھیں، وزیراعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ، ایک جدوجہد، اور ہر مظلوم کی امید تھیں۔ یہ بات انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی منابست سے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آج عظیم رہنما، قائد جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یومِ پیدائش ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ، ایک جدوجہد، اور ہر مظلوم کی امید تھیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹونے خود کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت کی بحالی ممکن بنائی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کا آغاز محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ کو قطرے پلا کر خود کیا۔ آج ہمیں ان کی قیادت، قربانیوں اور مشن کو یاد کرنے اور اپنانے کا دن ہے۔وزیراعلیٰ نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان کا خواب ایک ترقی یافتہ، بااختیار اور جمہوری پاکستان تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ صرف جشن کا نہیں بلکہ عوامی فلاح، صحت، تعلیم اور اتحاد کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔بعد ازاں سندھ اسمبلی میںمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ ضلعی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پورے ملک میں عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محترمہ بینظیر بھٹو بینظیر بھٹو کی انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
نیویارک نے نیا جوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی‘ وزیراعلیٰ سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-01-24
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج نیویارک نے 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی فیوچر سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے کراچی نے بھی ایک نوجوان میئر مرتضیٰ وہاب کو منتخب کیا تھا ، آج نیویارک نے بھی 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی مستقبل کی ضمانت ہے ، تبدیلی کا آغاز ہمارے کراچی سے ہوا تھا، دنیا بھر میں اقوام اپنے ترقیاتی ماڈلز اور ترجیحات کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کو فروغ دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نے نیو یارک کے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ 34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔