پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی باقاعدہ سفارش کردی ہے، اور اس سلسلے میں خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سے بھیجا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کردار اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟
حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں امن کے فروغ کے اعتراف میں نوبیل انعام کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ذرائع سے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد نے 2026 کے امن انعام کے لیے امریکی صدر کی نامزدگی پر غور مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد اب یہ سفارشی خط باقاعدہ طور پر کمیٹی کو بھیجا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی حکومت پاکستان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی حکومت پاکستان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026 کے لیے
پڑھیں:
دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان
دمشق: بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں طویل خانہ جنگی کے بعد باغی جنگجوؤں نے دمشق سمیت مختلف شہروں پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
ان کے بعد باغی گروپ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اعلان کیا تھا کہ پرامن انتقالِ اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔