data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مرنے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود کے علاوہ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جوہفتے کو آپریشن میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک

—فائل فوٹو 

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

مارے گئے خوارج میں 3 افغان باشندے اور 2 خودکش بمبار بھی شامل تھے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی، امید ہے کہ افغان حکومت اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • 2ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
  • کولاچی میں 7 دہشت گرد ہلاک، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل
  • خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک
  • خیبر میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
  • جلالپور پیر والا: سیلاب سے متاثرہ افراداپنے گھریلو سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے
  • خیبر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک