data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کو ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی کی ملکیتی زمینوں پر لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے زور دیا کہ کے ایم سی کی زمین پر تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات جو لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہیں فوری طور پر روکی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس کے دوران دی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی حکم دیا کہ عملدرآمد کی کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے، اجلاس میں میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ دانیال سیال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر بحال کیا جائے، کمیونسٹ پارٹی

پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی نے کئی بار کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے گا لیکن چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عوام کو اسکا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی تاخیر کے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے اپنے خط میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی "دہلی سے دوری" کا احساس برقرار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس نے بھی دفعہ 370 کی بحالی کے حوالہ سے وزیراعظم کو خط لکھ کر جاری پارلیمانی مونسون سیشن میں اس پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈی راجہ نے اپنے خط میں کہا کہ اگست 2019ء میں جب دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا اور ریاست کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کیا گیا، تو حکومت نے اسے ایک "عارضی اور عبوری اقدام" قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خود بھارتی وزیراعظم نے کئی بار قوم خاص کر جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے گا لیکن چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عوام کو اس کا انتظار ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ریکارڈ ووٹنگ شرکت کے ذریعے جمہوریت پر اپنا غیر معمولی یقین ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلگام دہشتگرد حملے پر ان کے پُرامن ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ ہندوستان کے تصور کے ساتھ ہیں، لیکن زمینی سطح پر سب کچھ معمول کے مطابق نہیں ہے۔ دریں اثناء جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ کب واپس کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں صوبائی حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی
  • زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کیخلاف کراچی سے ریمدان بارڈر قافلے روانہ ہونگے، ایم ڈبلیو ایم
  • کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، چینی اور چاول کے ہزاروں تھیلے برآمد
  • پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی فوری شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں صوبائی حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، چینی اور چاول کے 13 ہزار تھیلے برآمد
  • کراچی: چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد
  • حکومت سندھ کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن، 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد
  • کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر بحال کیا جائے، کمیونسٹ پارٹی
  • کراچی:خودکار ٹریفک چالان کا نظام متعارف، خلاف ورزی کی تصویر گھر بھیجی جائے گی
  • ایم ڈبلیو ایم کا 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک احتجاجی مارچ کا اعلان