پلاسٹک بیگ پر پابندی سے قبل حکومت متبادل نظام فراہم کرے،ادریس چوہان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان سے حیدرآباد پلاسٹک بیگز ایسوسی ایشن مارکیٹ روڈ حیدرآباد کے وفد نے سرپرست یوسف دادا اور صدر ندیم نظامانی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 30 اپریل 2025ءکے تحت 15 جون 2025 سے تمام اقسام، سائز اور وزن کے نان ڈیگریڈیبل اور آکسو ڈیگریڈیبل پلاسٹک کیریئر بیگز پر صوبہ بھر میں مکمل پابندی نافذ کیے جانے کے حوالے سے
تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے مو¿قف اختیار کیا کہ وہ حکومت سندھ کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور 2014ءکے قوانین پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، مگر اچانک اور بغیر کسی مناسب تیاری یا مشاورت کے پابندی کا اطلاق چھوٹے کاروبار، فیکٹری مالکان اور ہزاروں مزدوروں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ قائم مقام صدر ادریس چوہان نے چیمبر کی جانب سے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگ کا استعمال واقعی ماحول کے لیے مہلک ہے، مگر حکومت اگر ان تھیلوں کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے تواسے پہلے متبادل کا نظام بنانا ہوگا۔ آگاہی مہم چلانی ہوگی اور مقامی صنعت کو نئے ماحول دوست مصنوعات کی تیاری کے لیے تربیت دینی ہوگی۔ فی الفور پابندی بے روزگاری، فیکٹریوں کی بندش اور مہنگائی کو جنم دے گی۔ حکومت کا کام صرف پابندی لگانا نہیں بلکہ قابل عمل متبادل دینا بھی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری مطالبہ کرتا ہے کہ یہ عمل مرحلہ وار، صنعت سے مشاورت کے بعد اور عوامی آگاہی کے ساتھ ہونا چاہیے، ورنہ نتیجہ ماحولیات کی بہتری کے بجائے معاشی تباہی ہوگا۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی بہتری اور تاجروں اور صنعتکاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہی دانشمندی ہے۔ وفد نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ماحول دوست قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے،حکومت بھی تاجر و صنعت کار برادری کے ساتھ انصاف کرے۔ اس موقع پر سکندر علی راجپوت، کشور کمار بھاٹیا، عبداللہ میمن، نعمان، عاقل نعیم، سعید گلشن، جمیل نصیر اور تیمور موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔