تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر فضائی حملے کرتے ہوئے امریکہ جنگ میں شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے فردو نیوکلیئر تنصیب پر حملے کے لیے 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے، امریکی آبدوزوں سے 30 ٹوماہاک میزائل داغے گئے جو نطنز اور اصفہان کی سائٹس پر گرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع نیوکلیئر مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ہم نے ایران کے تین نیوکلیئر سائٹس پر اپنا بہت کامیاب حملہ مکمل کیا، تمام طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں، فردو سائٹ پر مکمل بمباری کی گئی جس کے بعد تمام طیارے بحفاظت واپس روانہ ہوگئے، یہ امریکہ، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، ایران کو اب اس جنگ کے خاتمے پر رضامند ہو جانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے سخت نتائج کی دھمکی دیدی، اس حوالے سے ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے تصدیق کی کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ اب باقاعدہ جنگ میں داخل ہوچکا ہے اور اس نقصان کا مکمل ذمہ دار خود ہوگا، امریکہ تھوڑا انتظار کرے وہ ان حملوں کی سزا ضرور بھگتے گا۔

اس ضمن میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد اور عوامی فلاح کے لیے ہے، تہران ہمیشہ اس بات کی ضمانت دینے کو تیار رہا ہے کہ اس کا پروگرام فوجی نوعیت کا نہیں، پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا قانونی و فطری حق ہے اور یہ حق جنگ یا دھمکی کے ذریعے ایران سے نہیں چھینا جا سکتا، ایران نے ہمیشہ عالمی قوانین کی حدود میں رہ کر اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھا لیکن اب اس پر حملہ نا صرف بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک ریاست کے بنیادی حق پر حملہ ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں: ایرانی سفیر

---فائل فوٹو 

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ایرانی صدر کے وفد کی پُر خلوص میزبانی پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا دورہ تاریخی اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی اور شرکت نے ایرانی صدر کے دورے کو یادگار بنایا، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کے پیشہ ورانہ انتظامات قابل ستائش ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ لاہور میں نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے پُرتپاک استقبال اور خیرمقدم پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں، ریاض پیرزادہ، خواجہ آصف، جام کمال کی پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ علیم خان، رضا حیات اور عطاء تارڑ کی پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں، پاک ایران قیادت کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم خوش آئند ہے، اس ہدف کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں، ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • چاند پر انسانی بستی کے لیے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ، ناسا نے نیوکلیئر ری ایکٹر پر کام تیز کردیا
  • 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے: رانا ثنااللہ
  • ایرانی صدر کا دورہ، 13 معاہدے، کتنی کامیابی ملی؟
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟
  • پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں: ایرانی سفیر
  • ایرانی صدر کا پُرتپاک استقبال اعلان ہے کہ ایران سے ہمارا خاص تعلق ہے، عظمیٰ بخاری
  • پاکستان، ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے شہباز شریف
  • ایرانی صدر کا دورہ اور5اگست کا احتجاج
  • شبقدر: موٹر سائیکل سواروں کا پولیس پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک