کینیڈا نے بہاماس کے خلاف شاندار فتح حاصل کرکے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

امریکاز ریجنل کوالیفائر کے میزبان کینیڈا نے بہاماس کو صرف 57 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ کلیم ثنا اور شیوم شرما نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ دلپریت باجوا نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 36 رنز بنا کر صرف 5.

3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

کینیڈا نے کوالیفائر مرحلے میں پانچ میں سے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ کینیڈا نے برمودا کو 110 رنز سے، کیمین آئی لینڈز کو 59 رنز سے اور پہلے راؤنڈ میں بہاماس کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے مرحلے میں کیمین آئی لینڈز کے خلاف پانچ اوورز کے میچ میں بھی 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

نکولس کرٹن کی قیادت میں کینیڈا کی ٹیم نے گزشتہ سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی۔

کینیڈا ان 11 ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔

باقی سات ٹیموں کا فیصلہ یورپ، افریقہ اور ایشیا-ای پی کے ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کینیڈا نے ورلڈ کپ

پڑھیں:

عوامی تقریب میں میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

میکسیکو سٹی میں صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ان سے ملاقات کے دوران انہیں قابلِ اعتراض انداز میں چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز صدارتی محل کے قریب اس وقت پیش آیا جب شین بام اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان کے قریب آ کر کندھے پر بازو رکھتا ہے اور کمر اور سینے کو چھوتا ہے جبکہ بوسہ دینے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کر کے اس شخص کو پیچھے ہٹا دیا۔

رپورٹس کے مطابق وہ شخص منشیات یا شراب کے زیرِ اثر لگ رہا تھا۔ تاہم، صدر شین بام نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس شخص سے مہذب انداز میں گفتگو کی، تصویر کھنچوانے پر رضامندی ظاہر کی اور جاتے ہوئے اس کی پشت تھپتھپائی۔

واقعے کے بعد وزارتِ خواتین اور دیگر سرکاری حکام نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ وزیر ستلالی ہرنانڈیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ "ہم صدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ایسے مردانہ رویّے جو خواتین کی ذاتی جگہ پر ناپسندیدہ مداخلت کو معمول بناتے ہیں، ان کا خاتمہ ضروری ہے۔"

یہ واقعہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی (یو این ویمن) کے مطابق، میکسیکو میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جنسی ہراسانی کا سامنا کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی تقریب میں میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار
  • کینیڈا کا 141 ارب ڈالر کا بجٹ پیش، امریکی ٹیکسوں کے اثرات سے نمٹنے پر توجہ
  • بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور
  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • مودی، نیتن یاہو سے دشمنی، فلسطینیوں کا حمایتی، امریکی سیاست میں ہلچل مچانے والا زہران ممدانی کون؟
  • بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا عارضی ویزے بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے پر غور
  • گوگل اور حکومتِ پاکستان کا شراکت داری معاہدہ، 2026 تک 5 لاکھ کروم بُک ڈیوائسز تیار کرنے کا ہدف
  • طلب میں کمی‘ پاکستان نے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے عارضی ویزوں کی اجتماعی منسوخی پر غور
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر