وزیر دفاع خواجہ آصف کی نہر میں ڈبکیاں ،مینگو پارٹی کا بھی مزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سٹی 42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ سالوں کی طرح آج بھی موترہ نہر پر نہانے پہنچ گئے ، وزیر دفاع سخت ترین گرمی میں نہر میں نہانے پہنچے۔
وزیر دفاع کے ساتھ انکے قریبی ساتھی اور لیگی کارکن بھی نہر کے ٹھنڈے پانی میں نہائے اور خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر مینگو پارٹی کا بھی اھتمام کیا گیا تھا۔
مینگو پارٹی میں خواجہ آصف کے ساتھ ممبر پنجاب اسمبلی منشاء اللہ بٹ ،وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز شاھد کگھ انکے قریبی ساتھی اور لیگی کارکن بھی شریک تھے۔
لاہور میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی
وفاقی وزیر دفاع نے ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ مینگو پارٹی کا بھرپور مزہ لیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مینگو پارٹی وزیر دفاع
پڑھیں:
بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی: خواجہ آصف
—فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے شیعہ بھائیوں کے بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پرواز چلائے، ایران نے کوئٹہ سے زائرین کے لیے ایک پرواز شروع کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چوتھا دن ہے اشتہار دیا ہے کہ ہماری نجی فضائی کمپنیاں بھی ایران کے لیے پرواز چلا سکتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے نجی لائسنس ہولڈرز کو بھی ایران کے لیے پرواز چلانے کی اجازت دی ہے۔