اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی ، مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے تعمیری ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات OIC وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ ورثے پر مبنی ہیں۔
بم کی جھوٹی اطلاع؛ حجاج کو لے جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
وزیر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کی علاقائی معاملات پر مستقل حمایت پر مشکور ہیں، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرِ اعظم 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے: دفتر خارجہ
—فائل فوٹودفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم اجلاس میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت پر زور دیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کی مشکلات اجاگر کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا سمیت عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم یو این کے اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، وہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور اقوامِ متحدہ کے حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے امن، ترقی اور عالمی خوش حالی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔