آبنائے ہرمز بند کرنا ایران کی ایک اور بھیانک غلطی ہوگی، مارکو روبیو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
آبنائے ہرمز بند کرنا ایران کی ایک اور بھیانک غلطی ہوگی، مارکو روبیو WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکا کا کہنا ہے کہ ایران اگر آبنائے ہرمز بند کرتا ہے تو یہ ایک اور بھیانک غلطی ہوگی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکی حملوں کے بعد اگر جوابی کارروائی کی تو یہ ان کی تاریخ کا بدترین فیصلہ ہوگا، ہم ایران کیساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں اور ایرانی حکومت کی تبدیلی بھی ہمارا ہدف نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔مارکوروبیو نے دعوی کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے جبکہ ایران کے پاس 9 یا 10 ایٹم بم بنانے کیلیے افزودہ یورینیم بھی موجود ہے، یہ سب کچھ موجود تھا لیکن اب اتنا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرتا ہے تو یہ ایک اور بھیانک غلطی ہوگی اور یہ ایران کے لیے معاشی خودکشی ہوگا جبکہ آبنائے ہرمز بند ہوئی تو ہمارے پاس نمٹنے کے اختیارات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف مزید فوجی آپریشنز کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔
مارکوروبیو نے سوال اٹھایا کہ ایران کا خلائی پروگرام آخر کیوں ہے؟ کیا وہ چاند پر جانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس پر جوہری وارہیڈ نصب کر سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخطے کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا خطے کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا حملہ کرنیوالے امریکی طیارے کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا ، پاسداران انقلاب امریکا نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ایرانی میڈیا کا دعوی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی ملک ابراراحمدکی پارٹی کیلئے گراں قدرخدمات ہیں جسکی بدولت چیئرمین قائمہ کمیٹی منتخب ہونا اعزازکی بات ہے، چوہدری محمد یسین امریکی حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، ایران کا حق دفاع کے تحت جواب دینے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کہ ایران ایران کے کا کہنا کے لیے
پڑھیں:
امریکی دباؤ پر عراق ترکمان گیس ڈیل ناکام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی ترکمانستان سے گیس خریدنے کی کوشش امریکی دباؤ کے باعث ناکام ہوگئی۔ اس معاہدے کے تحت ترکمانستان سے گیس ایران کے راستے عراق پہنچائی جانی تھی تاکہ ملک میں بجلی کی قلت کم ہو سکے، لیکن امریکا نے اس ڈیل کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ عراقی وزیراعظم کے توانائی امور کے مشیر عادل کریم نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ آگے بڑھایا گیا تو عراقی بینکوں اور مالیاتی اداروں پر امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں، اس لیے فی الحال یہ معاہدہ معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق پچھلی ایک دہائی سے اپنی بجلی کی بڑی ضرورتیں ایران سے گیس لے کر پوری کر رہا ہے۔ 2024 ء میں ایران سے 9.5 ارب کیوبک میٹر گیس درآمد کی گئی۔ لیکن امریکی پابندیوں کے باعث ان سپلائی پر بھی خطرات منڈلا رہے ہیں۔ عراق کی بجلی کی طلب گرمیوں میں سب سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اور روزانہ تقریباً 45 ملین کیوبک میٹر گیس درکار ہوتی ہے۔ ایران سے گیس نہ ملنے کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار میں تقریباً 3 ہزار میگاواٹ کی کمی آچکی ہے، جو تقریباً ڈھائی ملین گھروں پر اثر انداز ہوئی ہے۔ترکمان ڈیل ناکام ہونے کے بعد عراق اب قطر اور عمان سے ایل این جی درآمد کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے اور اس کے لیے ایک فلوٹنگ ٹرمینل لیز پر لینے کی تیاری ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے ٹوٹل انر جیز، بی پی اور شیورون جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ منصوبوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔