بجٹ کی منظوری سے قبل 36 ارب کا منی بجٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
نئے بجٹ کی منظوری سے قبل حکومت نے 36 ارب کے نئے منی بجٹ اور نان فائلز پرپابندیوں میں نرمی کی تجاویز پیش کر دیں۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق 36 ارب کے مالی اقدامات کی تجویز ایف بی آر نے دی۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق اس کا مقصد سولر پینلز میں سیلز ٹیکس میں کمی پوری اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کیلیے فنڈز کا حصول ہے۔
منی بجٹ میں ایک دن کے چوزے پر10روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنا شامل ہے، اس کے لیے فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، نان فائلرزپر پابندیوں سے نرمی سے معیشت اور تجارت پر منفی اثرات کے خدشات دورکرنے میں مدد ملے گی۔
نئے بجٹ کی منظوری سے قبل حکومت نے کل462 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے ہیں،ان میں میوچل فنڈز میں کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور سرکاری قرضوں پرسرمایہ کاری سے آمدنی پرٹیکس کی شرح بڑھانا شامل ہے۔
حکومت نے نان فائلز کیلیے کار، گھر ، پلاٹ کی خریداری، سکیورٹیز میں سرمایہ کاری اور بینک اکاؤنٹس پر پابندی میں نرمی پر اتفاق کیا، تاہم اس کا اطلاق 70 لاکھ کی گاڑی،10 کروڑ سے زائد کے کمرشل پلاٹ،5 کروڑ سے زائد کا گھر، اسٹاک مارکیٹ میں سالانہ5 کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری کرنیوالوں پر نہیں ہو گا۔
سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے نئے ٹیکس اقدامات کی منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے ایک دن کے چوزے پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی حکومتی تجویز مسترد کر دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی منظوری
پڑھیں:
مقدمہ میں 62کلو چرس ظاہر کی گئی جبکہ برآمد 100کلو ہوئی تھی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری (نامہ نگار)ایکسائز انسپکٹر ممتاز ناریجو کا کارنامہ۔کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ ہونے والی منشیات کی بڑی تعداد مبینہ غائب کردی۔تین افراد میں سے دو کو رشوت کے عیوض آزاد کردیا۔ایک کو چالان کردیا۔مقدمہ میں 62کلو چرس ظاہر کی گئی جبکہ برآمد 100کلو ہوئی تھی۔بدعنوان اہلکاروں نے ملزمان آزاد کرکے اور چرس چھپاکر لاکھوں روپے اینٹ لیئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی مزدا ٹرک میں ٹماٹر لیکر جانے والے ٹرک سے چرس کی بڑی مقدار برآمد ہونے پر محکمہ ایکسائز جامشورو ہائی چیک پوسٹ انچارج انسپکٹر ممتاز ناریجو نے تین افراد میں سے ایک ملزم شمائل خان کو گرفتار دکھا کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دو افراد کو مبینہ بھاری نزارنے کے عیوض آزاد کردیاگیا۔ایکسائز انسپکٹر نے ملزمان سے برآمد چرس کی تعداد بھی مبینہ طور مقدمہ میں کم ظاہر کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چرس کی مقدار 100کلو کے قریب تھی جس میں سے بڑی مقدار کو غائب کردیا گیا ہے اس طرح محکمہ ایکسائز جامشورو ہائی وے چیک پوسٹ انچارج نے لاکھوں روپے اینٹ لیئے ہیں۔